l 360967 093209 updates

اربن ایریاز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمران خان کی اصطلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہے – معاون بلدیات

پشاور: خیبرپختونخوا میں اربن ایریاز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام ،اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا گیاتھا، معاون بلدیات کامران بنگش کے مطابق اتھارٹی کا قیام عمران خان کی اصطلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہے،تاریخ ساز قانون سازی سے بلدیات کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی،

یوڈا آرڈیننس سے 09 ڈیولپمنٹ اتھارٹیز مزید فنکشنل ہوجائیں گے،موجودہ پراونشل اربن ڈیولپمنٹ بورڈ کی وجہ سے اتھارٹیز کی کارکردگی مفلوج ہو گئی تھیں،2002 سے 2020 تک ڈیولپمنٹ اتھارٹیز ہوا میں معلق رہیں،قانون سازی کے ذریعے ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو با اختیار بنا رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  پشاور کا علاقہ شیخ جنید آباد مسائل اور جرائم کا گڑھ بن گیا، سنیچنگ واردات معمول

آرڈیننس کے بعد مزید دو نئی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کا قیام عمل میں لا رہے ہیں،لوئر دیر اور کالام میں ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کر رہے ہیں،کالام اور لوئر دیر میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،وزیراعلی محمود خان وزیراعظم عمران خان کی وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،آرڈیننس سے 2000 سے زیادہ ملازمین کو جاب سیکیورٹی مہیا ہو سکے گی،ہر حال میں عوام دوست منصوبوں کو عملی شکل دیں گے،آئندہ 90 دنوں کا ورک پلان بھی تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، وین سے فرار ملزم پولیس مقابلہ میں مارا گیا