رات گئے ڈی چوک کا دورہ

محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
وزیر داخلہ کے ہمراہ پاک آرمی کے جوان بھی موجود تھے وزیرداخلہ نے ڈیوٹی پر معمور پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں فوج کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان