پاکستانی باکسر محمد وسیم

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کرکے فتح حاصل کرلی ۔
پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔
محمد وسیم نے مالٹا میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر جابا میمیشیشی کو تیسرے رائونڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے، محمد وسیم نے نویں مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی باکسر کا 15 پروفیشنل باٹس میں 2۔13 کا ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں:  دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری