امریکہ میں سمندری طوفان

امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 223تک پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: امریکہ کی 6ریاستوں میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 223تک پہنچ گئی جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی آئی۔
صرف اسی ریاست میں اموات کی تعداد 106 ہوچکی ہے، بنکوم میں 72 اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری موت کا شکار ہوئے۔
امریکی میڈا کے مطابق ، 7لاکھ افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں، طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولائنا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوا 2لاکھ، جارجیا میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
سیلاب کا شکار ریاستوں میں لوگ صاف پانی سمیت بنیادی اشیا سے محروم ہیں، جو سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں ان میں شمالی کیرولائنا کے علاقے ایشول سے تعلق رکھنے والے عمر خان بھی ہیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو گرفتارکرلیاگیا