پنجاب حکومت نے بھی فوج طلب کرلی

پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لئے فوج طلب کرلی

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے بھی امن و امان برقرا رکھنے کے لئے فوج طلب کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب کے 6اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔
پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج