بی جے پی کو شرمناک شکست

مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جموں وکشمیر اور ہریانہ کے جاری ایگزٹ پول اور اس کے اعداد و شمار بھارتی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر انتخابات میں منہ کی کھانی پڑ گئی۔
اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے دکھایا گیا ہے۔
مقبوضہ ریاست میں ریاستی اسمبلی کی 90 نشستوں پر الیکشن کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بھارت کے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ وقت پر ایگزٹ پول سامنے آنا شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایگزٹ پولز کے نتائج دیکھتے ہوئے ہریانہ میں کانگریس پارٹی کی واضح جیت کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہریانہ ریاستی انتخابات میں کانگریس پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے ممکنہ نتائج کی بیناد پر کہا جا رہا ہے کہ کشمیر کی مقامی جماعت نیشنل کانفرنس جماعت جموں و کشمیر میں 33 سے 35 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔
بھارتہ جنتا پارٹی کے لیے ایگزٹ پولز کے نتائج ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔ ان کا جموں و کشمیر میں نیا کشمیر کا بیانیہ اور امن و خوشحالی کے دعوے ختم ہوتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر انتخابات میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم تین روز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ