نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں

نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور پہلے بھی غائب ہوئے تھے، نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے۔
صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ پہلے جب وزیراعلیٰ غائب ہوئے تھے، 8 گھنٹے علی امین گنڈاپور غائب رہے تھے۔ اس وقت بھی نہیں بتایا، اب بھی وہی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو کسی نے بھی گرفتار نہیں کیا، اب یہ وزیراعلی کہاں بیٹھے ہیں، کسی کو نہیں معلوم، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اپنے ورکرز چھوڑ کر علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے، اور کہیں جا کر کیک پیسٹری کھاتے رہے، اب اس میں میں کیا مذمت کروں، پیسٹری کیک کھانے کی مذمت کروں۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ اسمبلی اجلاس سوموار 7 اکتوبر تک ملتوی کیا گیا تھا، آج چھٹی ہے لیکن چھتی کے دن اچانک اجلاس بلوانے کا کیا مقصد ہے، یہاں صرف پی ٹی آئی ہی کے ایشو تو ہیں عوامی ایشو نہیں ہیں کیا؟۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صوبے کو چھوڑیں وزیراعلیٰ اپنے حلقے کو تو سنبھالیں، کیا چیف ایگزیکٹو ایسے ہوتے ہیں جو کہتے ہیں گولی کا جواب گولی سے دیا جائَ گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی انٹرنیشنل وفد پاکستان میں ہو اور ڈی چوک پر مظاہرے ہوں تو جلسے جلوس کر کے ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور پہلے بھی غائب ہوئے تھے، نہیں معلوم وزیراعلیٰ کہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو کسی نے بھی گرفتار نہیں کیا، اب یہ وزیراعلی کہاں بیٹھے ہیں، کونئی نہیں‌جانتا، جو ڈرامہ پہلے ہوا اب بھی وہی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان