شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی

بشام، شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی کو حادثہ، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک: بشام میں شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق چکائی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے اس حادثہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گاڑی ڈائیور سے بے قابو ہو کر روڈ پر الٹ گئی، جس سے گاڑی میں سوار افراد زخمی ہو گئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بشام منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن