ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک

ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک، 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک ہو گئی، ایک کارروائی کے دوران 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد کر کے تلف کر دیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر جعلی موبل آئل برآمد کر لی، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد داؤد نے ایکشن لیتے ہوئے مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل پیک کرنے پر 2 افراد گرفتار کر لئے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ دو ہزار لیٹر جعلی موبل آئل برآمد کر کے رنگ روڈ پر گودام سیل کر دیا گیا۔ گودام میں جعلی موبل آئل مشہور و معروف برانڈ کے ڈبوں میں پیک کیا جا رہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے بتایا کہ موقع سے پیکنگ میٹریل، خالی گیلن سٹکرز اور پیکنگ مشینری برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک ہو گئی، ایک کارروائی کے دوران 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد کر کے تلف کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا