علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی

علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا بازیابی، یہ بچگانہ حرکتیں ہیں ، اختیارولی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی نے کہا ہے کہ علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا بازیابی۔ انہیں مستعفی ہونا چاہئے، یہ بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساری پی ٹی آئی قیادت وزیراعلٰی کی گمشدگی کے جھوٹے پروپیگنڈے کرتی رہی، وزیراعلی بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، انہیں مستعفی ہونا چاہئے۔
اختیار ولی نے کہا کہ علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا بازیابی ڈرامہ ہے۔ پاک فوج اور ریاست کے کیخلاف منفی پروپیگنڈے ملک دشمنی ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی جھوٹے پروپیگنڈے میں کمیونسٹ پارٹی سے بھی آگے نکل گئی ہے، تحریک انصاف رو دھو کر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں اس دور کی کمیونسٹ پارٹی بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے معافی نہیں مانگی تو جھوٹی پریس کانفرنسز کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی پر غور کرینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ