چترال کے پہاڑوں نے سفید چادر

چترال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش سے موسم سرد ہو گیا

ویب ڈیسک: چترال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
چترال میں رات بھر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ ہی سردی کی لہر آگئی اور اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے گرم ملبوسات اور جیکٹس وغیرہ اوڑھ لیں۔
تیز بارش سے چترال کے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کئی مقامات پر سیلابی ملبہ سڑکوں پر جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات کا باعث بننے لگا ہے۔ چترال میں بے موسمی بارش سے مکئی اور دھان کے فصل کی کٹائی متاثر ہوگی۔
چترال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بارش سے موسم سرد ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کو مفت کتب فراہم کرنیوالا خیبرپختونخوا بورڈ مالی مشکلات کا شکار