سپیکر کا الیکشن کمیشن کودوسرا خط

مخصوص نشستیں:سپیکر کا فیصلہ جلد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کودوسرا خط

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا اور الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں، خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024 پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں بارش ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال،2افراد جاں بحق