غریب بچیوں کی شادی کیلئے پراجیکٹ

پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادی کیلئے پراجیکٹ منظور

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے 3ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے لئے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17واں اجلاس ہوا جس میں 3ہزار غریب بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔
نقد سلامی کے علاوہ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13اشیا ء بھی گفٹ کی جائیں گی۔
کابینہ نے بے زمین کاشتکاروں میں ایک لاکھ ایکڑ زمین 3اور 5سال کی لیز پر الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی۔
کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔
کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال کے آخر میں پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نوازنے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنماوں نے کے پی پاؤس پر چھاپہ حملہ قراردیدیا