اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت اسلام آباد کے مقدمات میں جوڈیشل ہو کر آنے والی سات خواتین کو جہلم جیل منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کو سیکورٹی خدشات کے تناظر میں اقدام اٹھایا گیا۔
اس سلسلے میں 130سے زائد حوالاتیوں کو بھی اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خانمائی میں سکول وین کو حادثہ، 14 طالبعلم زخمی