توہین عدالت کی درخواست دائر

عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکلا سے ہفتے میں دو دن ملاقات کا آرڈر کیا، طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست بھیجی۔
جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلا کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی، فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  آئین میں ترمیم کیلئے صحیح طریقہ کار پر عمل کیا جائے، عارف علوی