2ارب ڈالر کے معاہدوں پردستخط

سعودی تجارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،2ارب ڈالرکے معاہدے متوقع

ویب ڈیسک:سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں سعودی تجارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،پاکستان کے ساتھ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں ۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں تجارتی وفد آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا جہاں وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
وفد میں 130ارکان شامل ہیں، امکان ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
سعودی وفد کے لیے عشائیہ میں وفاقی وزرا کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا، عسکری حکام سے سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ رانڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا۔
مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے۔ سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔
سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔ سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے