ژوب میں ایف سی کی چوکی پر حملہ

ژوب میں ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام: حوالدار شہید،2دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے آج صبح سویرے ایف سی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا ۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عماری کو بھی جہنم واصل کر دیا۔
ہلاک دہشت گرد ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے سمیت کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشید خان شہید ہوئے، 39سالہ حوالدار جمشید خان شہید ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر آپریشن کیا جا رہا ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرمیاں ملک مخالف رہیں، عطاء تارڑ