شمالی وزیرستان میں آپریشن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آ نے کہا کہ ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  رقم منتقلی کا الزام، محمود خان بھی انٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے، مقدمہ درج