الٰہی بخش سومرو انتقال

بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: بزرگ سیاستدان اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے ہیں وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔
خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ الٰہی بخش سومرو کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جیکب آباد سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے الٰہی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو مسلم لیگ ن کے دوسرے دور حکومت 1997سے 1999تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تعزیتی بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ الٰہی بخش سومرو نے 2017 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت میری عمر 93 برس ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑائی ، 4سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے گئے