hooznor

عدالت نے عوض نور قتل کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

نوشہرہ :-نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی عوض نور قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت،عدالت نے ملزم رفیق الوہاب کی درخواست ضمانت خارج کردی.

وکیل عوض نور کے مطابق ملزم رفیق الوہاب مرکزی ملزم ابدار کاسہولت کار تھا، جس وقت بچی کو قتل کیا گیا اس وقت رفیق الوہاب مرکزی ملزم کے ساتھ تھے، بچی کے قتل میں دو ملزمان ملوث ہے.

مزید پڑھیں:  صوبائی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی مالی مشکلات کا شکار

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز بچوں کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں،ایسے واقعات سے بچوں کے ذہنوں پر برے اثرات پڑ رہے ہیں.
کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کی.

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، بجلی مسائل کے خلاف عوام کا احتجاج، دیر چترال بند مکمل طور پر بند