صبا قمر یونیسیف کی سفیر مقرر

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر یونیسیف کی سفیر مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر یونیسیف کی سفیر مقرر کر دی گئیں، صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کو بااختیار بنانےکے یونیسف کے مشن میں شامل ہو گئیں۔
یہ اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر یونیسیف کی جانب سے کیا گیا، ان کے انتخاب کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
معروف اداکارہ صبا قمر نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے لیے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی، سب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں یونیسف ٹیم کے ہمراہ سفر کے دوران بچوں اور خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور یونیسف کی جانب سے اُٹھائے گئے مؤثر اقدامات کی بدولت ان مشکلات میں کمی کا مشاہدہ کیا۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ صبا قمر پاکستان میں یونیسیف کی سفیر مقرر کر دی گئیں، یونیسیف کی سفیر بننے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لئَے اعزاز قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے میزائل حملے میں درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک، ذرائع