ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں ڈینگی کے چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مریض بی ایم سی میں زیر علاج ہیں۔ ان میں ایک مریض کا تعلق مرغز، ایک بیکی، ایک چھوٹا لاہور اور ایک مریض کا تعلق اسماعیلہ سے ہے۔
ہسپتال ترجمان نے بتایا کہ چاروں مریض بی ایم سی میں زیر علاج ہیں، ان میں دو مریضوں کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت فوری طور پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدمات کرے۔
Load/Hide Comments