پاکستان کی ترقی کیلئے چین کردار

پاکستان کی ترقی کیلئے چین کردار ادا کرتا رہے گا ، چینی وزیراعظم

ویب ڈیسک: چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کا محور ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے دونوں ممالک کی تذویراتی شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل اور ترقیاتی اہداف کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا