صوابی میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ

صوابی میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ،مدرسے کے 20سے زائد طلباء زخمی

ویب ڈیسک: صوابی میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ پیش آیا جس میں مدرسے کے 20سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ۔
حادثہ پنج پیر میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پنج پیر مدرسے کے 20سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمی طلبا سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج ہیں، مکمل علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔
ہسپتال ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مدرسے کے طالب علموں کے علاج کی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ،شہری پریشان