عسکری قیادت سے اہم ملاقات

چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستانی عسکری حکام سے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے ۔
ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔
چین کے وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرادی۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او سمٹ میں شریک وفود سربراہوں کے نام جاری