عمران خان کا طبی معائنہ

حکومت عمران خان کاطبی معائنہ کروانےپرتیار،پی ٹی آئی کااحتجاج موخر

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا طبی معائنہ کروانے پر تیار ہو گئی جس کے بعد پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج موخر کردکیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کیلئے رضا مند ہو گئی ،ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے پی ٹی آئی رہنمائوں اور بہن کی ملاقات کروانے کے لیے مولانا فضل الرحمن نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے رابطہ کیا ۔
مولانا فضل الرحمن کے رابطے کے بعد محسن نقوی نے طبی معائنہ کروانے کی پیشکش کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے پمز کے میڈیکل بورڈ کے ساتھ ذاتی معالج سے بھی معائنہ کروانے کا مطالبہ کیا ۔
حکومت نے فیصلے سے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو آگاہ کردیا جس کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں حماد اظہر ، خالد خورشید اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔
ذرئع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کل کا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے حکومت کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کی پیشکش کے بعد اجلاس موخر کیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے معالج کو ملنے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے

مزید پڑھیں:  پاکستان اورچین کےدرمیان مختلف معاہدوں پردستخط،گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح