بھارتی ہائی کمشنر ملک بدر

کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

ویب ڈیسک: کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا ۔
کینیڈا کی حکومت نے پولیس کی جانب سے نئی رپورٹس موصول ہونے کے بعد بھارت کے خلاف انتہائی قدم اٹھایا ۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کینیڈا میں بھارت کی پرتشدد سرگرمیاں جاری ہیں۔
ھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینڈا پہلے بھی بھارت کو خبردار کرچکا تھا۔
کینیڈا سے بے دخلی کی اطلاع پر بھارت نے ہائی کمشنر اور سفارتی عملے کو واپس بلوالیا۔
ذرائع کے مطابق کینیڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے۔
ادھر کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تجوڑی بازار میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا