پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے شاہین تیار، میچ 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کم بیک کا خواب لئے قومی ٹیم میدان میں اترے گی، میچ 10 بجے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔
دوسری طرف کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی، ہماری توجہ سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔
برطانوی ٹیم کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی پلیئنگ الیون کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں، پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو جبکہ تین سپنرز شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کینیڈین شہریوں کیخلاف جرائم یا ان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، ٹروڈو