انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک: فیڈر بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔ یاد رہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی، تاہم اس مین مزید توسیع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس : وزیراعظم کا مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ