پاکستان میں رواں سال پولیو

پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 33 ہو گئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا 33 واں پولیو کیس بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سال رواں ضلع کوئٹہ سے پولیو کا تیسرا کیس ہے۔
نیشنل ای او سی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے17اب تک ، سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 4 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس پولیو کے رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ موذی وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، تاکہ اس موذی وائرس سے جان چھڑائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار