سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان

سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان پایا جانے لگا ہے، جبکہ دوسری طرف امریکی کرنسی ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں دوسرے کاروبار دن کے آغاز میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ جب کاروبار شروع ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو 4 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی۔ اس سے قبل ڈالر 4 پییسے سستا ہوا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 277 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا درجاح رہا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں اتار چڑھاو رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 85ہزار462 پوائنٹس کی حد پر جا پہنچا۔
یاد رہے کہ سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان پایا جانے لگا ہے، جبکہ دوسری طرف امریکی کرنسی ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کی قیتم جتنی گزشتہ روز گری تحی آج اتنا ہی بڑھی ہے، تاہم سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں سابق حد دوبارہ بحال نہ ہو سکی.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا زیرزمین حزب اللہ ہیڈکوارٹرز دریافت کرنے کا اعلان