لاہور میں طلبہ کا احتجاج

طالبات ہراسگی، آج بھی لاہور میں طلبہ کا احتجاج

ویب ڈیسک: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تعلیمی اداروں میں طالبات ہراسگی کے معاملے پر آج بھی لاہور میں طلبہ کا احتجاج جاری رہا، نجی کالج کے خلاف یونیورسٹی طلبہ بھی سڑکوں پر آگئے۔ روڈ بلاک کر کے انصاف کیلئے آواز بلند کر دی۔
اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے نجی کالج کو بند کرنے اور حکومت سے ہراسگی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جبکہ لاہور کالج فار ویمن میں ہراسگی اور گزشتہ روز طلبہ پر ہونے والے تشدد پر کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
لاہور میں طلبہ نے مطالبہ کیا کہ تمام کیمپسز پر اینٹی ہراسگی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے، جس میں طلبہ باالخصوص ایک خاتون طالب علم کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں 27سال بڑا ایونٹ ،احتجاج مثبت پیغام نہیں:نائب وزیراعظم