عمران خان کا طبی معائنہ

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ، صحت مند قرار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس میں انہیں صحت مند قرار دے دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پمزہسپتال کے ای این ٹی سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ نے اڈیالہ جیل میں آج 4بجے سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کیا ۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔
انہوں نے کہا ہمیں بتایا گیا ہے ،عمران خان صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اورچین کےدرمیان مختلف معاہدوں پردستخط،گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح