ایران پر حملے کیلئے امریکی اجازت

ایران پر حملے کیلئے امریکی اجازت کا انتظار نہیں کرینگے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکا کی بات سن ضرور رہے ہیں لیکن ایران پر حملے کیلئے امریکی اجازت کا انتظار نہیں کرینگے، اس کے ساتھ ہی قومی مفاد میں تمام تر فیصلے خود کرینگے۔
امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا کہ ان کے ملک کی جانب سے ایران کے یکم اکتوبر کے حملے کا رد عمل ایران کے اندر فوجی اہداف تک محدود رہے گا، تاہم اس پر بھی اسرائیل من مانی کرنے لگا ہے۔
نیتن یاہو کے ایک قریبی اسرائیلی ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے آئندہ حملے کے حوالے سے امریکی ذمے داران کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے تاہم ایران پر حملے کیلئے امریکی اجازت کا انتظار نہیں کرینگے۔
باخبر ذرائع کے نزدیک اسرائیل کا انتقامی ردعمل سوچ سمجھ کر ہو گا تاکہ امریکی صدارتی انتخابات پر سیاسی اثرات سے گریز کیا جا سکے، مزید یہ کہ تہران کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی پانچ نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل عمل میں آئے گی۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق،اعلامیہ جاری