رکن ممالک کا ثقافتی روابط بڑھانے

ایس سی او سمٹ، رکن ممالک کا ثقافتی روابط بڑھانے کیلئے اقدامات پر اتفاق

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہی اجلاس میں جہاں 8 اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے وہیں سمٹ میں‌شریک ممالک کا ثقافتی روابط بڑھانے کیلئے اقدامات پر اتفاق پایا گیا، کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں نئے اقتصادی ڈائیلاگ سمیت مختلف امور پر اتفاق کیا گیا۔
سربراہی کانفرنس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ ایس سی او اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کا ثقافتی روابط بڑھانے کیلئے اقدامات پر اتفاق بھی پایا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سربراہان نے انفارمیشن سیکیورٹی کی فیلڈ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ایس سی او رکن ممالک نے ثقافتی روابط بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔
شریک ممالک نے مساوات، باہمی مفاد اور عدم مداخلت پر مبنی تعلقات پر زور دیا، جبکہ سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی عزم کیا۔ رکن ممالک نے تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کرنے فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے