5569e49cbdaaa

جنوبی وزیر ستان میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس آمنے سامنے

جنوبی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس آمنے سامنے آگئے ،ضلعی انتظامیہ کے دو محررز کے خلاف ایف آئی آر تھانہ سٹی وانا میں درج کرا لی گئی ،چالان کرکے دونوں ٹانک عدالت میں پیش کیاجائے گا،گزشتہ دن پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ پر تعینات سول انتظامیہ کے دو اہلکاروں حضرت علی اور نورالامین کو دوران ڈیوٹی پولیس نے زدوکوب کرکے گرفتار کیا تھا،ڈی پی او شوکت خان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد انگور اڈہ گیٹ پر پولیٹیکل محررز کی تعیناتی غیر قانونی ہے، غیر قانونی تعیناتی کی بنا پر ان کو گرفتار کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے وانا میں تمام دفاتر احتجاج بند کر دیئے ،اسسٹنٹ کمشنر وانا سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر سیل کر دیئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی