5e581ef2bfa34 1

ملک میں کورونا کے وار تھمنے لگے ،اسلام میں 80فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد، کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیا نے تفصیلات جاری کردیں،اسلام آباد میں 80 فیصد کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ،24 جون کے بعد سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ، اسلام آباد میں کیسوں کی مجموعی تعداد 14ہزار دو سودو ہے ، ابتک گیارہ ہزار تین سو بتیس مریض صحتیاب ہو چکے ،اسلام آباد میں ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار سات سو سترہ ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 نئے کیس سامنے آئے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرگزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 222 مریض ڈسچارج ہوئے ، اسلام آباد میں اب تک 155 مریض جان کی بازی ہار چکے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان پر بیرونی قرضہ 130ارب ڈالرز سے بڑھ گیا