download 7 4

لنڈی کوتل میں اے سی کے بنگلے میں پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لنڈی کوتل : لنڈی کوتل بازار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اے سی بنگلے میں پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین میں جے آئی رہنماؤں کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، مظاہرین کی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی ، سرکاری بنگلے میں ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا قبائیلی روایات کی توہین ہے، مظاہرین کے مطا بق گلوکارہ کو نجی دورے میں سرکاری پروٹوکول دینا سمجھ سے بالاتر ہے، سرکاری مقامات فحاشی کے لئے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، واقعے میں ملوث حکام کے خلاف کاروائی کی جائے، واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے، ضلع انتظامیہ کے مطا بق ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر