WhatsApp Image 2020 02 15 at 5.07.58 PM

پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

لاہور : صحت سہولت کارڈ تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب، میں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر فلاحی ریاست بنائیں گے، میں نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے.

وزیراعظم نے مزید کہا کے خیبرپختونخوا میں پہلی بار ہیلتھ انشورنس سسٹم شروع کیا، خیبرپختونخوا میں عوام نے صرف تحریک انصاف کو دوسری باری دی.خیبرپختونخوا میں 2تہائی اکثریت ملنے کی ایک وجہ ہیلتھ کارڈ کی فراہمی تھی.پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈجاری کرنےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں.

مزید پڑھیں:  تیراہ اور جانی خیل میں ممکنہ عسکری آپریشن کیخلاف قرارداد منظور

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کے ایک منصوبہ بندی کے تحت حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، آٹا منہگا ہونے میں ہماری کوتاہی ہے یہ میں مانتا ہوں. انکوائری ہور ہی ہے منہگائی سے پیسا بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے.

مزید پڑھیں:  امریکہ نے 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا

خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان مہینوں اور سالوں میں تبدیل ہوگا سسٹم ٹھیک ہوگا، سسٹم ٹھیک ہونے میں مافیاز رکاوٹ ہیں ان کو شکست دیں گے.