aaaaaaa

کورونا وبا کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس

و یب ڈیسک(پشاور): وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس اسد عمر نے کہاکہ کورونا وبا کے حوالے سے خیبر پختوخوا کو بہت زیادہ چیلنجز درپیش تھے۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، اسد عمر وزیر اعلی محمود خان نے کورونا سے متعلق تمام امور خود لیڈ کیا ہے،

اسد عمرنے کہا کہ کورنا کے سلسلے میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکریٹری نے فرنٹ لائن پر کام کیا ہے، اسد عمرنے صوبائی حکومت کے موثر اور بروقت اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز میں واضح کمی ائی ہے، لیکن وبا کا خطرہ ابھی بدستور موجود ہے اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین جاں بحق،2افراد زخمی

، اسد عمر نے کہا کے عوام سے پر زور اپیل ہے کہ عید الاضحٰی سادگی سے منائیں، انہو نے کہا کہ پورے خطے میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے ،

حکومت جو بھی اقدامات اٹھا رہی ہے وہ عوام کی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہیں، محمود خان نے کہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر وبا پھیلنے کے خدشات ہیں عوام احتیاط کریں، عید سادگی سے اور اپنے گھروں پر منائیں، عید پر کورونا سے شہید ہونے والوں کو خصوصی طور پر یاد کیا جائے، وزیر اعلی نے کہا کہ عید کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،

مزید پڑھیں:  غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کا ہدف ہیں: اقوام متحدہ

وزیر اعلی کی عوام سے اپیل میں نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے، محمود خان نے کہا کہ عید کے موقع پر شہری سیاحتی مقامات کی طرف نہ جائیں، محمود خان نے کہا کہ عید کے بعد سیاحتی مقامات کو کھولنے کے لئے این سی سی کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی،