12.09.19 Deans Committee Meeting 680x300 1

اسلام آباد میں 32 ویں وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد میں 32 ویں وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر سے 150سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، اور صدر نے شرکت کی، اجلاس میں جامعات کھولنے کے منصوبے اور طریقہ کار پرگفت و شنید ہوئی، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی تمام جامعات کے لیے ایک پالیسی سے متعلق خبر کی تردید دی، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کا کہنا تھا کہ جامعات مقامی ضروریات سے ہم آہنگ وہ پالیسی اپنائیں جو ان کے متعلقہ حالات سے مطابقت رکھتی ہوں، ملک بھر کی جامعات 15ستمبر سے کھولنے کا آغاز کر رہی ہیں، وائس چانسلرز جامعات سے منسلک کمیونٹی کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائینگے، وائس چانسلرز کی قیادت میں تعلیمی معیار کویقینی بناتے ہوئے کورونا ایس او پیزپر سختی سے عمل ہوگا، وائس چانسلرز معیار تعلیم کو ناقص بنانے والی تمام کوششوں کی مزاحمت کریں، تمام جامعات کھولنے سے متعلق اپنی پالیسیوں کو نافذ کریں گی، جامعات زیادہ افراد کے ہجوم سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گی، جامعات مقامی ضلعی انتظامیہ ،شعبہ صحت کے اداروں اور قریبی میڈیکل یونیورسٹیوں سے رابطے میں رہیں، حکومت اور شعبہ صحت کے اداروں نے تمام ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر