h p 04

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک(لاہور): لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اس لیے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا

شہبازشریف نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے عدالت سے استدعا کی کہ اہلخانہ کو ابتدائی مراحل میں طلب نہ کیا جائے اس پر فاضل جج نےکہا کہ قانون کے مطابق شریک ملزمان کو پیش ہونا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے 8سال بعد کانسی کا تمغہ جیت لیا

عدالت نے ریفرنس میں پیش نہ ہونے پر شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔