پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارمنس پیش کریں گے۔
چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
تقریب میں 350 فنکار رنگ بکھیریں گے
