story

وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جامع خطاب کو بھرپور سراہا گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صنعتوں وپیداوار کے وزیر حماد اظہر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جامع خطاب پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر، فلسطین کے تنازعات اوراسلام کے خلاف پروپیگنڈے اور مغرب کے محفوظ ٹھکانوں میں لوٹی گئی دولت کی موجودگی کے معاملات کو ایک بار پھر موثرانداز میں اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی اور رہنما نے اتنے جراتمندانہ اور بے خوف اندازمیں ان معاملات پرآواز بلند نہیں کی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھرپور خطاب نے ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کیا اورانہوں نے حقیقی معنوں میں نمائندگی کی ۔
انہوں نے کشمیر، فلسطین اورعلاقائی امن کے بارے میں عمران خان کے واضح موقف کوسراہا۔ انہوں نے ملک کے عوام کو غربت سے نکالنے کے عزم اور بھارت کو کسی مہم جوئی کے حوالے سے سخت انتباہ پر بھی وزیراعظم کوسراہا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف