WhatsApp Image 2020 10 02 at 19.49.32

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کی جج بازار دھماکہ میں شھید عارف خان کی رہائشگاہ پر آمد

ویب ڈیسک (مردان): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی اور عبدالسلام آفریدی کا جج بازار دھماکہ میں شھید عارف خان کی رہائشگاہ آمد، مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی ،صوبائی حکومت کی جانب سے ورثاء کو 15 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا، صوبائی حکومت کی جانب سے شہید عارف کے چھوٹے بچوں کی پرورش کیلئے اُنکے خاندان سے کوئی ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا، دھماکے میں جان بحق پانچ افراد کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے، ، ایم پی اے افتخار مشوانی
نے کہا کہ دھماکے کے 18 زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شہید عارف کے چھوٹے بچوں کیلئے 3 لاکھ روپے دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت