judge 735x320 1

کاٹلنگ میں ایڈیشنل سیشن جج نےعدالت میں چوری کے جھوٹےالزامات کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک (کاٹلنگ): کاٹلنگ جمالگڑھی گاوں میں چوری کے من گھڑت الزامات کا معاملہ پیش آیا، ایڈیشنل سیشن جج مردان کی عدالت نے جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا، عدالت نے علی گوہر کے 4 بیٹوں اور چچا زاد بھائی صحافی کی درخواست قبل از گرفتاری کنفرم کردی، وکیل کی عدالت میں دلائل کے مطابق ایف ائی ارز میں مدعی نے علاقے کے معزز لوگوں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے اور سٹام پیپر پر بیانات قلمبند کرلیے گئے،
علاقہ معززین. علماء. جرگہ مشران اور دیگر نے مزکورہ افراد کو بے قصور قرار دیا تھا
علاقہ معززین نے مدعی اور اسکے ساتھیوں کو پیشہ ور اور من گھڑت الزامات کا عادی ٹھرایا تھا، عدالت نے وکیل کے دلائل اور جمالگڑھی کے معزز شحصیات کی تصدیق کے بعد بی بی اے کنفرم کردیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق