chahlum imam hussain 1

کوہاٹ میں مختلف امام بارگاہوں سے چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس برآمد

ویب ڈیسک (کوہاٹ): کوہاٹ میں مختلف امام بارگاہوں سے چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس برآمد، پہلا جلوس بنوں بازار امامیہ رضویہ امام بارگاہ سے ہوا، امام بارگاہ سید حبیب شاہ اور قومی امام بارگاہ سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوئی، عزادار میلاد چوک میں ظہرین کی ادائیگی کے بعد زیارت سید علیم غازی روانہ ہوں گے، جلوس کے لئے مختص داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے کی جارہی ہے، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا زیارت علیم غازی پرعصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی نگرانی کے لئے 2500 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق