05306256 04ce 496a b4b0 0189f698d3cf 2

چارسدہ زینب قتل و زیادتی کیس میں مزید سات مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک (چارسدہ) زینب قتل و زیادتی کیس میں مزید سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ چارسدہ پولیس کے مطابق زیرحراست افراد میں زینب کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ پولیس حراست میں لئیے گئے افراد سے تفتیش کر رہی ہے ۔ ایس پی درویش خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے گئے شواہد پر تفتیش آگے بڑھا رہی ہے ۔ زینب کا ڈی این اے رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ۔ علاقے میں سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس نے کرائم سین کے جیوفنسنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہو ا ہے ۔ ڈی ایس سٹی اقبال خان کا تبادلہ کردیا گیا۔ ڈی ایس پی تخت بھائی بشیر یوسف زئی ڈی ایس پی سٹی تعینات۔ ڈی ایس پی بشیر یوسف زئی کوانوسٹی گیشن ٹیم میں شامل کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملزم کے بالوں کے نمونے ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیرلوئر میں ٹریفک حادثہ کے دوران 8 افراد زخمی