download 1 64

زینب ریپ کیس کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے, وفاقی وزیر علی محمد خان

ویب ڈیسک (چارسدہ): ڈھائی سالہ بچی زینب کی اغوا جنسی زیادتی و قتل واقعہ،زینب کے رسم قل میں شرکت کیلئے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری.والد زینب کا کہنا تھا کہ زینب کی والدہ پر بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں, پولیس نے آج مزید 7 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.ڈی پی او محمد شعیب کا کہنا تھا کہ گرفتار 7 افراد میں مقتولہ زینب کے رشتہ دار بھی شامل ہیں,گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے, مردان, نوشہرہ اور صوابی پولیس کے ماہر پولیس افسران کو بھی انکوائری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے, فنگر پرنٹ اور جیو فنسنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے, وفاقی وزیر علی محمد خان نے اس حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے, ریپ کیس کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار