download 1 65

رستم، پی ڈی ایم کا مقصد ملک کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہے ۔ امیر مقام

ویب ڈیسک (رستم): رستم میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امیر مقام کی میڈیا بریفنگ، امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ملک کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہے، نالائق حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف گامزن کیا ہے، بدترین مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، پوری قوم ملک کو تباہی سے بچانے میں ہمارا ساتھ دیں، عوام ملک کو نالائق لوگوں کے ہاتھوں سے بچائے، ملک میں فری اینڈ فئیر انتخابات ہونے چاہیے، عوام مذید سختیاں برداشت نہیں کرسکتی ہیں، انجنئیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد کے لیے نکلے ہے، کامیابی ضرور ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت